راولپنڈی۔ 30 مارچ (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بناءپر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتے کو جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے سبی اورکوہلو کے درمیان بھمبھور کی پہاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود جس میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹس، بارودی سرنگیں اور مارٹر شامل ہیں، قبضہ میں لے لیا۔