راولپنڈی۔30ستمبر (اے پی پی):ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر شیر خان مارا گیا۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا۔