28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںسیکورٹی فورس نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت...

سیکورٹی فورس نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9خوارجیوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی۔25مئی (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعدچار بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع ٹانک میں کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز نے مزید دو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی ،جہاں پر سیکیورٹی فورسز نے تین مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کوہلاک کر دیا۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601252

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں