اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):سیکٹر جی نائن فور جامعہ المرتضیٰ سے 8 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوگا،اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکٹر جی ایٹ اور جی نائن کے رہائشی ترنول موٹر وے جانے کے لئے سر ی نگر ہائی وے ،بہارہ کہو اور مری جانے والے ایکسپریس وے ،جناح ایونیو اور فیصل ایونیو کا استعمال کریں۔سیکٹر جی ٹین اور جی الیون کے رہائشی ابن سینا روڈ کا استعمال کرتے ہوئے سیکٹر جی سیون اور جی ایٹ فیصل ایونیو بھی جاسکیں گے۔