سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

39
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے 28جنوری 23 کو شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،

جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔