سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

87

اسلام آباد ۔ 27مئی(اے پی پی) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے وادی شوال کی مکی گڑھ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثرجواب سے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا۔ اس سے پہلے خڑکمر پوسٹ پرہونے والے حملے کے بعد پیٹرولنگ کے دوران حملے کی جگہ سے ڈیڑھ کلو میڑ کے فاصلے پربویا میں نالے سے گولیاں لگی پانچ لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔