سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، آئی ایس پی آر

155
آرمی چیف سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ سالم حمد عقیل النابت کی ملاقات ، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔10اکتوبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اکرام کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

وہ متعدد ہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہا جس میں پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حالیہ دہشت گردانہ حملے شامل ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔