سیکیورٹی فورسز کابلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پراکسی گروہ فتنتہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو …

راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پراکسی گروہ فتنتہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیاجن میں مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سورو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔