سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تورحافظ اور خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

213
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔5جنوری (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تورحافظ اور خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس کامیاب آپریشن میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے جانے والےدہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھے۔