راولپنڈی۔2نومبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ علاقے میں دیگر خوارجی عناصر کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کو حتم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔