سیکیورٹی فورسز کا ڈسٹرکٹ ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن ، تین خوارج جہنم واصل، آئی ایس پی آر

106
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے 8 مارچ 2025 کو ڈسٹرکٹ ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، اپنی فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک شدہ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے، جو سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔