24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ایمپلائی آف دی منتھ کے انتخاب کا...

سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ایمپلائی آف دی منتھ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا

- Advertisement -

کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی):سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے اپنے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے جون 2025کے” ایمپلائی آف دی منتھ”کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیاہے، جو اہلکاروں کی غیر معمولی کارکردگی، ثابت قدمی اور سروسز میں اعلی معیار کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔جمعہ کو ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ ایمپلائی آف منتھ کا اقدام سیکیورٹی ڈویژن کے تمام یونٹس میں عمدگی، جوابدہی اور حوصلہ افزائی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ایس ایس یو، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس اور فارنرز سیکیورٹی سیل سے موصول ہونے والی نامزدگیوں اور سفارشات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے اس اعزاز کے لیے سب سے زیادہ مستحق امیدواروں کا انتخاب کیاہے۔انہوں نے منتخب ہونے والے اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور سیکیورٹی ڈویژن میں مسلسل خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے نمایاں اہلکاروں کا اعتراف ضروری ہے جن کا مثالی رویہ دوسروں کے لیے معیار قائم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لیڈرشپ کے اس عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے

- Advertisement -

جو اپنے عملے کی خدمات کو سراہنے اور انعام دینے پر یقین رکھتی ہے۔منتخب ہونے والے اہلکاروں کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں