سی آئی اے حب کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن ،مشینری اور پائپ قبضے میں لےلیے

155
Illegal hydrant

حب۔ 23 نومبر (اے پی پی):سی آئی اے حب کی جانب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے

۔ایس ایس پی حب آصف مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے حب سرکل عارف بلوچ کی زیر نگرانی حب کینال میں بنائے گئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مار کر پانی چوری میں ملوث افراد کی مشینری اور پائپ قبضے میں لےکر غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو بند کر دیا گیا۔

پولیس کارروائی کی خبر ملنے پر چوری میں ملوث افراد مشنری ،پائپ اور اپنے سامان چھوڑڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عارف بلوچ کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آر درج کر لی گئی ہے۔