سی آئی اے پولیس ننکانہ نےبین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

127
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

سانگلہ ہل۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس ننکانہ نےبین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،مختلف وارداتوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 5 موٹر سائیکل نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ دلاور عرف دلاوری اصغر اور عبدالجبار شامل ہیں ملزمان سے رابری کی 12 وارداتوں کا سراغ مل گیا ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید انکشافات متوقع ہیں ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ اور ضلع شیخوپورہ میں سرگرم تھا۔ ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔