کراچی۔7دسمبر (اے پی پی):پہلی چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں کھیلے گئے میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔
پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کومبیکس پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022کے مردوں کے بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے رائونڈ میں نیوی کے محمد فراز نے (ایس این جی پی ایل)کے اسرار احمد کو11/8، 11/8، 11/2 20)منٹ( کے پی کے کے وقار محبوب نے )ایس این جی پی ایل(کے عبدالقادرکو 11/5، 11/3، 11/3 24) منٹ)،سندھ کے نوید رحمان نے کے پی کے کے عباس شوکت کیخلاف11/7، 11/6، 11/2 (22منٹ)،کے پی کے کے ظاہر شاہ نے کے پی کے کے خوشحال ریاض خان کو 14/16، 11/4، 11/0، 6/11، 16/14 (50منٹ) سے شکست دی۔
خواتین ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں پاکستان آرمی کی زینب خان نے آرمی کی آمنہ ملک کو 11/4، 11/1، 11/4 (12منٹ)، سندھ کی ایلسا عمران نے سندھ ہی کی عینا شیخ کو 11/4، 11/5، 11/6 (14منٹ )،سندھ کی مہوش علی نے سندھ کی سمیرا شاہدکو 11/2، 11/3، 11/4 (10منٹ) اورپاکستان واپڈا کی کومل خان نے کے پی کے کی ام کلثوم کیخلاف 11/3، 12/10، 11/6 (13منٹ)سے کامیابی حاصل کی۔