راولپنڈی۔ 15 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ اورسی ای اوآر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر آپریشن سٹاف نے12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ اور شہر بھرکی خصوصی صفائی کیلئے چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ورکرزکی اضافی تعداد کیساتھ آپریشن ٹیموں کو مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کر دی ہیں
،394ورکرز اور 11سپروائزر عید میلادالنبی ﷺکے مرکزی جلوس سے قبل اورساتھ ساتھ چلتے ہوئے روٹ کی صفائی کو یقینی بنائینگے،اس پورے صفائی آپریشن کی نگرانی سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک اور ڈپٹی مینیجر آپریشنز گلباز ستی کرینگے،آر ڈبلیو ایم سی کا آپریشن سٹاف عید میلاد النبی ﷺ کے روز فوارہ چوک اور پل شاہ نذردین پر قائم ریلیف کیمپوں میں موجود رہے گا،
دوشفٹوں میں یہاں سیکٹر چیف،اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز،زونل چیف،سپروائزر اور 5سینیٹری ورکرز اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود رہیں گے،جبکہ ایم سی آر بلڈنگ میں قائم کنٹرول روم میں بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آپریشن عملہ تعینات رہے گا،یہ تمام آپریشن سٹاف صبح 6بجے سے رات بجے تک دوشفٹوں میں ریلیف کیمپوں اور مرکزی کنٹرول روم میں ہمہ وقت موجد رہیں گے،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک اور ڈپٹی مینیجر آپریشنز گلباز ستی نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے400سے زائد ورکرز جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے جلوس کے روٹس کے علاقوں وارث خان،
کوہاٹی بازار،جامع مسجد روڈ،ڈنگی کھوئی،راجہ بازار،فوارہ چوک،کمیٹی چوک،اقبال روڈ،مری روڈ سمیت شہرکے دیگر علاقوں کی بھرپور طریقے سے صفائی کررہے ہیں،، گلیوں،بازاروں اور سڑکوں کو دھونے کیساتھ ساتھ شہر میں موجود کوڑا دانوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے،محافل میلاد کی جگہوں پر چھڑکاؤ اور چونا بھی ڈالا گیا ہے،ورکرز شہر کی گلیوں،بازاروں،سڑکوں اور قبرستانوں کی صفائی کرنے میں مصروف عمل ہیں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ اورسی ای اوآر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدرنے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس اور شہر میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،صفائی کے عملے کی اضافی نفری تعینات کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انکی سخت مانیٹرنگ کی جائے،ورکرز کی حاضری اور کوتاہی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائیگا،
شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،بھرپور محنت اور لگن سے شہر کو کلین سٹی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ کی صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنا رہی ہے
،ورکرز کی اضافی تعداد میں مختلف شفٹوں میں تعیناتی کر دی گئی ہے،جو روٹ کے راستوں کی صفائی،نالیوں کی ڈی سلٹنگ،کنٹینرز کی دھلائی اور خالی پلاٹوں کو صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں،ساتھ ساتھ رات کو روزانہ روٹ کی مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ بھی مسلسل کی جارہی ہے،ورکرز روٹ کے راستوں پر چونے کا چھڑکاؤ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔