35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی ہدایت...

سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے

- Advertisement -

راولپنڈی۔16اپریل (اے پی پی):سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن صدر سے ملحقہ بازاروں کشمیر روڈ، آدم جی روڈ، چھوٹا بازار اور ریلوے روڈ سمیت متعدد علاقوں میں کیا گیا۔ ہاتھی چوک اور گوالمنڈی میں بھی آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ایڈیشنل سی ای او ارشد خان نے کی۔

آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر لگے ٹھیلے اور سڑکوں پر کھڑی ریڑھیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں جبکہ فٹ پاتھ اور شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ سی ای او سید علی عرفان رضوی نے واضح کیا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق اب تک 11 بازاروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور اس آپریشن میں راولپنڈی کنٹونمنٹ کے 75 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

- Advertisement -

اب تک کینٹ کے مختلف بازاروں سے 4 ہزار سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے اور متعدد دکانداروں کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سی ای او کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582630

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں