سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تلہ شیروانی نے مختلف جگہوں پر دورے کر کے پنواں بنیادی ہیلتھ سینٹر کے چوکیدار کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا

82

نمائندہ۔۔۔ 03 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لیے رات گئے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی نے بنیادی مرکز صحت پنواں میں چیکنگ کے دوران چوکیدار کو غیر حاضر پایا اورغفلت برتنے پر معطل کر دیا ۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ہسپتالوں کے اچانک دورے کرکے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنیادی مرکز صحت پنواں کے غیر حاضر چوکیدار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سی او ہیلتھ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔