بھکر۔ 06 ستمبر (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا اینٹی ڈینگی آوٹ ڈور سرویلنس کے حوالہ سے فاریسٹ نرسری نزد پولیس لائنز کا دورہ۔
انہوں نے اس موقع پر نرسری میں پانی جمع ہونے کے تمام ذرائع کا اپنی موجودگی میں خاتمہ کروایا ۔علاؤہ ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے نرسری انتظامیہ کو انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگاہ کیا اور انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی۔