- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 14 مارچ (اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق بنیادی مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،سرحدی علاقے کے ساتھ مرکز صحت میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (سی ای او ) ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بنیادی مرکز صحت معراجکے تحصیل سیالکوٹ کے دورہ پر کیا ۔
انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد اور مفت فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا تمام سازو سامان اور ضروری ادویات دستیاب تھیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572546
- Advertisement -