سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

81

سیالکوٹ۔ 29 جنوری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

بدھ کو منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات، انسداد ڈینگی اور کلینک آن ویل کی میسر کردہ سہولیات پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویل پر آنے والے لوگوں کو بتایا جائے کہ پولیو کی بیماری ہمیشہ کی معذوری ہے لہذا اپنے بچوں کو بروقت قطرے پلائیں اور انہیں محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پسرور (ڈی ڈی ایچ او ) ڈاکٹر طارق جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل سیالکوٹ (ڈی ڈی ایچ او ) ڈاکٹر سلیمان اکبر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ڈسکہ (ڈی ڈی ایچ او) ڈاکٹر سردار بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔