سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کرول گھاٹی جنگل میں نجی ٹارچر سیل بنانے پر انسپکٹر سید احمدرضا اور تین اے ایس آئیز عمران، شہزاد اور عمران کوحوالات میں بندکر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

97

اسلام آباد ۔ 15ستمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کرول گھاٹی جنگل میں نجی ٹارچر سیل بنانے پر انسپکٹر سید احمدرضا اور تین اے ایس آئیز عمران، شہزاد اور عمران کوحوالات میں بندکر دیا ہے۔منگل کوٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کاش یہ عوام پر ظلم کرتے ہوئے ذلت محسوس کریں صرف ان کی ہی نہیں،سب کی فیملی ہوتی ہے جناب۔ عمر شیخ مافیا کا علاج کرے گا۔