34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی سی پی او پشاورکی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی انتظامات میں سختی...

سی سی پی او پشاورکی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی انتظامات میں سختی کردی گئی

- Advertisement -

پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):سٹی کیپٹل پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایات کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا۔ اشفاق انور نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ سنیپ چیکنگ کے دوران تعاون کریں۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق ڈویژنل ایس پیز اور دیگراہلکارروں نے مختلف ناکہ بندیوں پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی کالے ، رنگ برنگی شیشوں کے استعمال، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ڈبل سواری کے خلاف کارروائیاں کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ابابیل سکواڈ اور سٹی پیٹرولنگ کے اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد اور غیر دستاویزی افغان مہاجرین کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں