سی سی ڈی پولیس مبینہ مقابلہ ،بین الضلاعی مویشی چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

25

عارف والا ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سی سی ڈی پولیس مبینہ مقابلہ میں بین الضلاعی مویشی چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے ہیں ۔ نواحی گائوں جمن شاہ کے نزدیک لوڈر رکشہ میں مویشی اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ سی سی ڈی پولیس کے تعاقب پر مبینہ مقابلہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے الیاس عرف الیاسی ہلاک جبکہ اللہ دتہ سکنہ .58/12 ایل اور جعفر سکنہ 161/EB زخمی ہوگئے سی سی ڈی پولیس نے دونوں زخمیوں کو گرفتار کرلیا ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے لیا سی سی ڈی ملک طارق نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو الیاس عرف الیاسی 70 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ جعفر 22 اور اللہ دتہ 30 مقدمات میں ملوث ہیں ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔