اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ” سی فوڈ اور فشریز ایکسپو 2016ئ“ میں شرکت کے لئے 12 اگست 2016ءتک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش کا آغاز 27 اکتوبر 2016ءکو ہوگا۔ جس میں تمام سمندری خوراک ‘ تازہ ‘ زندہ ‘ جمی ہوئی ‘ پراسیسڈ خوراک ‘ کوالٹی کنٹرول ‘ مارکیٹنگ ‘ ریفریجریشن اور ڈسپلے سمیت دیگر مختلف اشیاءتیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ عالمی نمائش کا اختتام 29 اکتوبر 2016ءکو ہوگا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔