سی ٹی اولاہور کی زیرصدار ت ٹریفک روانی کے حوالے سے فالواپ میٹنگ کا انعقاد

124
Amara Athar
Amara Athar

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر کی زیرصدارت ٹیپا، کارپوریشن، پارکنگ کمپنی، ٹائون پلاننگ افسران کی فالواپ میٹنگ کا بدھ کے روز انعقاد کیا گیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق میٹنگ میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے چوکنگ پوائنٹس اور سفارشات کو زیربحث لایا گیا۔ٹیپا افسران نے اس موقع پر سی ٹی او لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شارٹ ٹرم منصوبوں پر فوری کام شروع کردیا گیا ہے۔

شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس پر ری ڈائزیننگ اور انجنیئرنگ کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔شہر میں 28 مقامات پر خستہ حال روڈز کو بھی مرمت کیا جارہا ہے۔محفوظ سفر اور آگاہی کیلئے 161 مقامات پر وارننگ و آگاہی بورڈز پر بھی کام جاری ہے۔شہر میں 88 ون وے پوائنٹس پر آئندہ ہفتے سے ٹائر کلرز لگائے جائیں گے ۔

شہر میں غیر ضروری کٹس اور یوٹرنز کو فوری بند کروایا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور نے اس موقع پر افسران کو 31 مقامات پر فوری عارضی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہیں ہونی چاہیے،ہم نے شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔