لاہور۔21مارچ (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی افسران کو مختلف چوکوں میں پودے لگانے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام ٹریفک دفاتر میں پودے لگائے جارہے ہیں کیونکہ فضائی آلودگی سے بچا ئو کا واحد حل شجر کاری ہے،
لاہور ٹریفک پولیس کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی،سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ صحتمند معاشرے کیلئے صاف آب و ہوا بہت ضروری ہے ،ٹریفک وارڈنز کیطرف سے مختلف چوکوں،چوراہوں اور سیکٹرز میں شجرکاری کی گئی،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی مہم جاری ہے ۔