سی ٹی او لاہور کا شہر کے داخلی و خارجی ناکوں کا دورہ

64

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے شہر کے داخلی و خارجی ناکوں کا دورہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ہیوی ٹریفک کو روکنے کیلئے لگائے گئے ناکہ گجومتہ اور ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔ڈی ایس پیز نے ہیوی ٹریفک کی بندش اور انتظامات پر انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو روکنے کیلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 14 داخلی و خارجی راستوں پر 134 وارڈنز تعینات کر دئے ہیں۔

گزشتہ شب 4 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز، ٹرک، ٹرالر، ٹریکٹر ٹرالیوں کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ24گھنٹوں میں 44 لاکھ کے چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، 1201 موٹرسائیکلوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کئے، 147موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کیں۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ 24 نومبر تک صرف پابندی سے مستثنی ہیوی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

پابندی کے اطلاق کو 100فیصد یقینی بنایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آب و ہوا کے لئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔