سی ٹی او لاہور کا ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کوسسٹم اپ گریڈیشن تک ر یلیف

149

لاہور۔23مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سسٹم اپ گریڈیشن تک شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر چالان نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عمارہ اطہر نے یہ فیصلہ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج سے27 مئی دوپہر 03 بجے تک لائسنس سسٹم معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو سوشل میڈیا،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اپ گریڈیشن کے حوالے سے آگاہ رکھا جائے گا۔