راولپنڈی۔17دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کی نگرانی میں سی ٹی پی نے شہر بھر میں کم عمر اوربغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 159 مقدمات درج کئے۔سی ٹی پی ترجمان کے مطابق خصوصی مہم کے دوران اب تک3445مقدمات درج کیے گئے،
سی ٹی او تیمورخان کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے
،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔