سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ،50 افراد کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد غضنفر ندیم کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا

169
سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ،50 افراد کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد غضنفر ندیم کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا

چنیوٹ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ،50 افراد کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 25 لاکھ سر کی قیمت والے دہشت گرد غضنفر ندیم کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی فیصل آباد دفترپرحملے سمیت 50 افرادکاقاتل ساتھی سمیت مقابلے میں ماراگیا،انٹیلی جنس بیسڈکارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردنے مزاحمت کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ،غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جو کہ 2011 سے مفرور تھا جس کی تلاش مختلف ادارے کر رہے تھے۔