22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 11 مبینہ...

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 11 مبینہ دہشتگرد گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے،

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے ہفتے کو بتایا کہ لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں 135 کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، پکڑے جانے والوں میں افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے،

- Advertisement -

جسے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے نام گل شادین،کاظم، نواب، اسامہ، اعجاز، ظہیر، مصطفی خان اور رسول خان ہیں، مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز جیکٹ، 2بم، 11ڈیٹونیٹرز، 17حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کر لی گئی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں