شروع ہو جائےںگے ،، اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ سی پیک کا حصہ ہیں، تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے،بلوچستان اور خےبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ترقی کے اےک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔بدھ کو وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائےںگے، سی پیک کے قلےل المدتی منصوبے 2017۔2018 جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ءتا 2030ءتک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوںنے بتاےا کہ تکمیلی مراحل کے دوران ہی سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کے فوائد عوام کو ملنے لگے ہیں، کراچی کا بن قاسم پاور پلانٹ اگلے سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا، کوئلے سے چلنے والے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی تعمیر سے حاصل ہونے والی 1320 میگاواٹ بجلی نظام میں آنے سے شارٹ فال ایک تہائی کم ہوجائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13992