اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی روابط کے فروغ میں پاکستان کے لیے معاون ثابت ہوگا، پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے کے دوران چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارتی روابط کو مزید بڑھائے گا، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پاکستان کے قومی مفادات اور ترقیاتی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے نے سی پیک کے ذریعے گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا اور علاقے کو مستقبل میں عالمی معیشت کے مرکز میں تبدیل کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے کے دوران چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارتی روابط کو مزید بڑھائے گا۔