اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان میں غربت کے خاتمے اورخوشحالی کے لئے سی پیک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان کے ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو زرعی معیشت سے صنعت پر مبنی معیشت میں تیزی سے بدلنے میں مدد کی ہے۔
سی پیک کے تحت صنعت کاری کے اس ا قدام سے لوگوں کی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس طرح غربت دور ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک سے وابستہ منصوبوں نے 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور صنعتوں کی سپلائی چَین کو بہتر بنانے ، تعاون کو بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔