سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس عید کے بعد تک موخر کردیا گیا ہے، چئیرمین سی پیک اتھارٹی

51
سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے مزید منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) والامشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کا اجلاس موخر کردیا گیاہے۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نےجمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ 16 جولائی کوہونے والامشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کا اجلاس موخر کردیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ اجلاس عیدالاضحیٰ کے بعد منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم اس دوران اجلاس کیلئے تیاریوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔