سی پیک مغربی روٹ کے حصہ برہان۔ہاکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے ہیں۔ اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برہان۔ہاکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے …

اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے ہیں۔ اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برہان۔ہاکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کیلئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو سی پیک مغربی روٹ کا ایک حصہ ہے۔ 285 کلومیٹر موٹر وے کا یہ منصوبہ آئندہ دو سال میں مکمل ہوگا جس پر 129 ارب روپے لاگت آئے گی۔

Leave a Reply