سی پیک منصوبوں کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل ہوجائے گا، سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سی پیک منصوبوں کا پہلا مرحلہ 2018ءمیں مکمل ہوجائے گا جبکہ دوسرامرحلہ 2020ء تا 2025ءاور تیسرا مرحلہ 2030ءمیں مکمل ہو گا، 56 ارب ڈالر سے زائد لاگت سے شروع ہونے والا سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق پاکستان اور چین کی لازوال دوستی نا صرف آزمائش کی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سی پیک منصوبوں کا پہلا مرحلہ 2018ءمیں مکمل ہوجائے گا جبکہ دوسرامرحلہ 2020ء تا 2025ءاور تیسرا مرحلہ 2030ءمیں مکمل ہو گا، 56 ارب ڈالر سے زائد لاگت سے شروع ہونے والا سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق پاکستان اور چین کی لازوال دوستی نا صرف آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے بلکہ دونوں ممالک ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔