اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے والا منصوبہ ہے، خصوصی اقتصادی زونز سمیت سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک علاقائی رابطوں کو فروغ دینے والا ایک جامع منصوبہ ہے۔ منصوبے سے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے پاکستان میں تعلیم و تربیت ، صحت کی سہولیات سمیت دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔