اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )علاقے میں معاشی محرومی سے نجات اور امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز سے نہ صرف پاکستان کیلئے ”گیم چینجر “ ثابت ہوگی بلکہ اس سے پورے خطے کی تقدیر بھی بدل جائے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاںدو روزہ پاک چین اقتصادی راہداری …
سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کیلئے ”گیم چینجر “ ثابت ہوگا بلکہ اس سے پورے خطے کی تقدیر بھی بدل جائے گی، وزیراعظم محمد نوازشریف کا دو روزہ پاک چین اقتصادی راہداری سمٹ اور ایکسپو کی افتتاحی نشست سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )علاقے میں معاشی محرومی سے نجات اور امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز سے نہ صرف پاکستان کیلئے ”گیم چینجر “ ثابت ہوگی بلکہ اس سے پورے خطے کی تقدیر بھی بدل جائے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاںدو روزہ پاک چین اقتصادی راہداری سمٹ اور ایکسپو کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سی پیک منصوبے کے بارے میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے پاک چین فرینڈ شپ سینٹر میں کیا۔ وزیراعظم نے خطے اور پاکستان کے لئے خوشحالی کی یکساں منزل پر مبنی منصوبے کو سفارتکاری میں ایک نیا تصور قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے بیروزگاری ‘ پسماندگی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک محض ایک سٹریٹیجک معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان عشروں پرانی دوستی کی اعلیٰ اور تاریخی مثال بھی ہے۔








