اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔