اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دے گا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔ سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ ، سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے 22 منصوبوں میں سے 11 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ 11 زیرتعمیر ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم ترین منصوبہ ہے اور چین کی حکومت اسے بہترین نمونے کے طور پر پیش کررہی ہے۔ سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔