سی پیک منصوبے نے پاکستان کو دنیا کا پسندےدہ ملک بنا دیا ہے،وزارت منصوبہ بندی و ترقی

71
وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان کو دنیا کا پسندےدہ ملک بنا دیا ہے، پاکستان 2025 ء مےں دنےا کی بہترےن اور 2047 ءمےں 10 بڑی معےشتوں مےں شامل ہوجائے گا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔جمعہ کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندےدہ ترین ملک بنا دیا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاءکی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جا رہا ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔