اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کے تحت1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے جس پر 650 پاکستانی اور 450 چینی شہری شب وروز مصروف عمل ہیں۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ منصوبہ ہے جو 22 مہینوں میں مکمل ہوا جس کی لاگت 1.8 ارب ڈالر ہے۔حکومت کی جانب سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اورقلیل،وسطی اورطویل المدتی منصوبوں کے ذریعے ملک میں بجلی اورتوانائی کی قلت پر قابوپایا جارہاہے۔ت
رجمان کے مطابق ساہیوال کول پاورپلانٹ کے دونوں یونٹس سے پیداواری عمل کے آغاز کے بعد اب 1320میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 2024 میں لیسکو اور میپکو کو 25سے 30 فیصد بجلی فراہم کی گئی ۔سی پیک کا فلیگ شپ انرجی پراجیکٹ ساہیوال پاور پلانٹ نے ماحولیاتی معیارات کو برقرار رکھا ہے جس کی وجہ سے اس نے کئی مرتبہ انوائرمینٹل ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔