28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںسی پیک منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کی سب سے...

سی پیک منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کی سب سے بڑی شراکت مقامی روزگار کے شعبے میں رہی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کی سب سے بڑی شراکت مقامی روزگار کے شعبے میں رہی ہے۔ تعمیراتی مرحلے کے دوران، اس پلانٹ نے 3,000 سے زائد پاکستانی کارکنوں کو روزگار فراہم کیا۔ اس بڑی تعداد میں مزدوروں کی شمولیت نے نہ صرف منصوبے کی تکمیل کو تیز کیا بلکہ ہزاروں خاندانوں کے لئے ذریعہ معاش بھی فراہم کیا۔

مستحکم آمدنی کے باعث، کارکنوں نے اپنے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا اور ان کی خریداری کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، جس سے مقامی کاروباروں کو بھی فروغ ملا۔جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پلانٹ کے ترجمان نے کہا کہ 1320 میگا واٹ ساہیوال پاور پلانٹ ایک مثالی نمونہ ہے کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کے منصوبے علاقائی ترقی میں روزگار کے مواقع، کاروباری تعاون، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، اور تعلیمی اقدامات کے ذریعے اس پلانٹ نے مقامی کمیونٹی کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔

- Advertisement -

بجلی کی پیداوار کو جاری رکھتے ہوئے یہ پلانٹ پائیدار ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا اورضلع ساہیوال اور ملک دونوں کے لیے ترقی کی علامت بنا رہے گا۔اہم بات یہ ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران کارکنوں کو جو مہارت اور تکنیکی تجربہ حاصل ہوا، اس نے ان کی طویل المدتی ملازمت کے امکانات کو بہتر بنایا اور خطے میں ایک ماہر افرادی قوت کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ عملی مرحلے میں بھی یہ پلانٹ روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ پلانٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے 180 سے زائد اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو تیار کیا گیا ہے۔ یہ ماہرین نہ صرف پلانٹ کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ساہیوال پاور پلانٹ کے معاشی اثرات اس کے دائرہ کار سے کہیں آگے تک پھیلے ہوئے ہیں۔ تھرڈ پارٹی سروسز اور مقامی سپلائرز پر انحصار کرتے ہوئے، اس منصوبے نے آس پاس کی کمیونٹیز میں براہ راست ملازمتوں کے 900 سے زائد مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس کے علاوہ، مزید 4,500 افراد کو بالواسطہ روزگار ملا ہے، جو تعمیراتی مواد، مرمت کی خدمات، اور خوراک کی فراہمی وغیرہ جیسی معاون صنعتوں میں کام کرتے ہیں۔جیسے جیسے یہ کاروبار ترقی کر رہے ہیں،

مقامی بازار بھی وسعت پا رہے ہیں اور لوگوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آ رہی ہے، جس سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔1320 میگاواٹ ساہیوال پاور پلانٹ، جو پاکستان کے سب سے بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں سے ایک ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر منصوبے کس طرح مقامی کمیونٹیز کے لیے بے شمار فوائد لا سکتے ہیں۔ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں واقع یہ پلانٹ نہ صرف ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ اس نے ارد گرد کے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں