سی پیک پاکستان کی ترقی کی طرف اہم قدم ،یہ صنعت کاروں کے لیے بھی مفید ہے،میاں محمد عمران

104
C Pack

سرگودھا ۔ 29 جنوری (اے پی پی):سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس و انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ سی پیک ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ترقی کی طرف اہم قدم ہے جس کے ملکی معیشت پر دورس نتائج ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا فائدہ مقامی صنعتکاروں کو بھی ہوگا، ان کی صنعت فروغ پائے گی اور ان کا مال سی پیک کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کو جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔