سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا، احسن اقبال

115
پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے،فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں پاک چین بزنس فورم میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو زراعت، معدنیات، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔

حکومت پاکستان نے سپیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کاؤنسل تشکیل دی ہے جو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ہائوسنگ کمپلکس کے منصوبے بھی تیار کیے جائیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کردار ملکی اقتصادی ترقی میں اہمیت رکھتا ہے۔