اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن …
سی پیک کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہو گی، دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا ،پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔پلاننگ کمیشن کے دستاوےزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقےاتی پروگراموں مےں وزارت مواصلات کے 84 منصوبوں کےلئے ایک کھرب 93 ارب 28 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمےشن کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق حکومت نے لیاری ایکسپریس وے17کلومیٹر،گوادر۔ تربت ۔خوشاب 200 کلومیٹر موٹر وے سیکشن ، 892 کلومیٹر رتو ڈیرو بشمول خضدار، شہداد کوٹ رتو ڈیرو 143 کلومیٹر ایم 8 منصوبہ جو بلوچستان میں گوادر تربت، خضدار، سندھ میں قمبر شہداد کوٹ اورلاڑکانہ سکیشنز پر مشتمل ہےں ۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم ون کے برہان تا ہکلہ سیکشن کی تعمیر یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کا حصہ ہے۔








