اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت نے زراعت کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے بہت جلد دور رس نتائج حاصل ہوںگے، زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام کے مطابق اس شعبہ میں ترقی کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اگلے مرحلے میں زراعت کے شعبہ کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ 12ویں پانچ سالہ اقتصادی ترقی کے منصوبہ کے مسودے میں رواں سال زرعی شعبے میں1.9 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 2019-20 ءمیں3.7 فیصد،2020-21 ءمیں3.7 فیصد،2021-22 ءمیں3.9 فیصد اور2022-23 ءمیں4 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبہ میں اگلے پانچ سالوں کے دوران زراعت کے شعبے کی ترقی میں3.3 فیصد تک تک بڑھ جائے گی۔