اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے میگا منصوبے کے ذریعے روابط سے پاکستان کی دو بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے ذریعے 70 فیصد بین الاقوامی سمندری تجارت کے ساتھ پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھیں گے اور ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے 150 ڈالر کی …
سی پیک کے باعث پاکستان میں ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، خلیج ٹائمز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے میگا منصوبے کے ذریعے روابط سے پاکستان کی دو بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے ذریعے 70 فیصد بین الاقوامی سمندری تجارت کے ساتھ پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھیں گے اور ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے 150 ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے جیسا کہ اس منصوبے کا حجم اور افادیت سے ظاہر ہوتا ہے اور پوری دنیا سے ہونے والی سمندری تجارت اسے معاشی اعتبار سے مستحکم خطہ میں بدل دے گی۔ جنوبی ایشیائ، چین اور وسط ایشیائی ممالک کے تین بڑے اقتصادی نمو کے خطوں کو ملانے کا منصوبہ ہے۔ چین کے صدر ژائی جن پنگ اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نئی سمت متعین کرے گا۔ حال ہی میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور سرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس کے بعد سی پیک نے مجموعی بین الاقوامی سرمایہ کاری کی توجہ حاصل کر لی ہے جو 2014ءسے 2030ءتک 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو محض ابتداءقرار دیا۔







